ڈاکٹریاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ و دیگر کی ضمانتیں منظور

16 جولائی ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں یاسمین راشد ۔ عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری و دیگران کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ ن ہاؤس نذر آتش کیس میں جبکہ عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کی گئی۔