کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

16 جولائی ، 2024

نیروبی(جنگ نیوز)کینیا کی پولیس نے خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق دارالحکومت نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے لاشیں ملنے کے بعد سیریل کلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ان 9 خواتین کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں ڈمپنگ سائٹ سے ملی تھیں۔