لاہور(نمائندہ خصوصی)چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ، الیکشن کمیشن عوام کی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے اوکاڑہ میں الیکشن کمیشن کے نوتعمیر شدہ دفتر کا افتتاح کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان نے نو تعمیر شدہ عمارت کا مکمل دورہ کیااور تعمیر کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نےصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان ، ریجنل الیکشن کمشنر ساہیوال سید باسط علی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اوکاڑہ محمد شفیق، الیکشن آفیسر قمر حسنین مدثر اصغر اور زاہد کامران کو تعمیری منصوبہ بروقت مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم عوام کے اعتماد کو بڑھانے اور انتخابات کے عمل کو بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔ ۔
کراچی گزشتہ دنوں کراچی کے 11 بااثر اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا تھا مگر پولیس...
لاہور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 437رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے...
کراچی برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ملازمتوں کے مواقع پانچ سال...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آباد نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے عید سے قبل غوری ٹاؤن ہاؤسنگ اسکینڈل کے...
لاہور بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سفارت کار 38 سالہ پروٹوکول...
لاہورحکومت نے غیر ملکی انشورنس کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکیورٹیز...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اور مریکہ کو مصنوعی...