شوکت یوسفزئی کوبیرون ملک جانے سےروکنے پرر ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سےجواب طلب

16 جولائی ، 2024

پشاور (نیوز رپورٹر )پشاور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو بیرونی ملک جانے سے روکنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 23 جولائی تک جواب طلب کرلیا جبکہ سماعت کے دوران جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کے پاس تو پانچ سال کا ویزہ تھا اس کو کیوں آف لوڈ کیا ہے یہ آپ کے صوبے میں ان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے ۔