حلقہ این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف الیکشن اپیل کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کے جج طارق محمود جہانگیری نے حلقہ این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف الیکشن اپیل کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست کی سماعت کے دوران نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل کو چیف جسٹس کی عدالت سے ٹرائل روکنے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کارروائی روکی گئی ہے ، جب آرڈر ہوگا تو ہم اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں