درمیانی عمر میں ڈراؤنے خواب نظر آنا دماغی تنزلی کا اشارہ ہوسکتا ہے، تحقیق

16 جولائی ، 2024

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)خواب تو ہر فرد دیکھتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بیشتر افراد ڈراؤنے خوابوں کو کیوں دیکھتے ہیں۔درمیانی عمر یا بڑھاپے میں ڈراؤنے خواب دیکھنے والے افراد میں دماغی تنزلی اور ڈیمینشیا کے خطرے کا عندیہ ملتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امپرئیل کالج لندن کی اس تحقیق میں 605 درمیانی عمر کے افراد اور 26 سو معمر افراد کو شامل کیا گیا تھا