اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ‘ متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کے بعد ٹرانسپورٹ کینیڈا کا دو رکنی وفد پیر 15جولائی 2024ءکو پاکستان کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے۔ کراچی پہنچتے ہی ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی ایوی ایشن سکیورٹی کی اسیسمنٹ کا آغاز کر دیا۔ ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم نے ٹرانسپورٹ سکیورٹی انسپکٹر محترمہ باربرا ڈیوریڈ اور عبدالواحد شامل ہیں۔ ڈائریکٹر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائرکموڈور ریٹائر شاہد قادر نے سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وفد کا خیرمقدم کیا۔ چار روزہ اسیسمنٹ کے دوران ٹرانسپورٹ کینیڈا کی ٹیم کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مختلف سکیورٹی پروٹوکولز پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔
کراچی گزشتہ دنوں کراچی کے 11 بااثر اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا تھا مگر پولیس...
لاہور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 437رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے...
کراچی برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ملازمتوں کے مواقع پانچ سال...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آباد نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے عید سے قبل غوری ٹاؤن ہاؤسنگ اسکینڈل کے...
لاہور بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سفارت کار 38 سالہ پروٹوکول...
لاہورحکومت نے غیر ملکی انشورنس کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکیورٹیز...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اور مریکہ کو مصنوعی...