تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ عمران خان خود کرینگے،عمر ایوب

16 جولائی ، 2024

سرگودھا(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ رائی اور توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری کر دیا جبکہ تیسرے مقدمے کی سماعت عدالت نے 12 اگست تک ملتوی کر دی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ اہم سرکاری افسران سیاست سے باز رہیں ہر فورم پر سیاست کرنے والے سرکاری افسران کا محاسبہ کریں گے ہواؤں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے انصاف کے حصول کے لیے ہر سطح پر جا رہے ہیںتحریک انصاف کے رہنما بابر عوان نے کہا کہ پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیراعلی نے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر سیل کر رکھا ہے یہ کہاں کی جمہوریت اور سیاست ہے ۔