محرم اخوت، رواداری اور احترام کا درس دیتا ہے، عظمی بخاری

16 جولائی ، 2024

لاہور،فیصل آباد (خصوصی رپورٹر،نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر اطلاعات/انچارج محرم انتظامات فیصل آباد ڈویژن عظمی بخاری نے کہا ہے کہ محرم اخوت،رواداری اور احترام کا درس دیتا ہے۔ صوبہ میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے اور یوم عاشور کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔وہ دورہ فیصل آباد کے موقع پر ڈی سی آفس میں محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔