شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے پھر عام معافی کی اپیل کردی

16 جولائی ، 2024

راولپنڈی(این این آئی )سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نےایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں‘ سزا دیں لیکن خدا کے لیے اپنی عزت اور ملک بچائیں ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حالات خراب اور معیشت تشویش ناک ہے۔