60ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کیلئے بر آمدی ٹیرف کو درست کرنے کا فیصلہ

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )مالی سال 2027-28تک پاکستان کا برآمد ات کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کےلیے برآمدی ٹیرف کو درست کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل ،مرکزی کمیٹی کو تفصیلی سفارشات فراہم کرینگی وزیراعظم کو دو ہفتے میں حتمی رپورٹ پیش کی جائیگی، اس کے لیے وفاقی وزیر تجارت نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلی ٰ سطح کمیٹی کے اولین اجلاس وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت ہو ا،۔وزیر تجارت نے اس موضوع کی تکنیکی نوعیت اور اس کے ساتھ جامع مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔