الہ آباد،بنک سے رقم لیکر جانیوالاشہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

16 جولائی ، 2024

الہ آباد( نامہ نگار) تھانہ الہ آباد کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، نواحی گاؤں جیتی والا کا رہائشی حاجی محمد الہ آباد نجی بنک سے چھ لاکھ روپے نقدی نکلوا کر واپس گھر جا رہا تھا کہ مراٹیاں گاؤں کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے حاجی محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈاکو چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ڈی پی او قصور نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے ملاقات کی افسوس ناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔