بنوں میں پاک فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے،شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، عبدالعلیم خان

16 جولائی ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بنوں میں پاک فوج نے بر وقت کاروائی کر کے اپنی شاندار کارکردگی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے،شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔