غیر قانونی بھرتی کیس،پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

16 جولائی ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت،پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر گزشتہ روز بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔چوہدری پرویز الہی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے.