پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مؤقف ’احمقانہ ہے‘ ،اعتزاز احسن

16 جولائی ، 2024

لاہور( پی پی آئی)ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مؤقف کو ’احمقانہ‘ فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنس بدنیتی پر لایا جارہا ہے، ریفرنس میں یہ ایسا پھنسیں گے کہ لگ پتہ جائے گا۔