سیالکوٹ، نواجوان کی سسرال میں فائرنگ، روٹھی بیوی،ساس قتل

16 جولائی ، 2024

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں خاوند نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، محلہ شاہ شکور میانہ پورہ میں ذیشان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 25 سالہ مریم بی بی اور پچاس سالہ ساس بانو کو شدید زخمی کردیا جو ہسپتال لے جاتے دم توڑ گئیں ، ملزم کی بیوی ناراض ہوکر والدین کے گھر آئی ہوئی تھی ۔