شیخوپورہ خانپور نہر، پولیس مقابلے میں ASIشہید، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

16 جولائی ، 2024

شیخوپورہ، فیروزوالا ( نمائندہ جنگ سے،نامہ نگار)شیخوپورہ لاہور روڈپر تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خانپور نہر کےقریب پولیس مقابلے کے دوران پٹرولنگ پولیس کا ایک اے ایس آئی شہید ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا، ساتھی ڈاکو فرار ہوگیا۔