فیصل آباد، مین ہول میں اترنے والے 2سینٹری ورکرز زہریلی گیس سے ہلاک

16 جولائی ، 2024

فیصل آباد (نمائندہ جنگ )فیصل آباد کے علاقہ چک جھمرہ چنیوٹ روڈ پر ریسٹورنٹ میں سیوریج کی صفائی کے دوران مین ہول میں اترنے والے میونسپل کمیٹی کے ملازم سمیت دوسینٹری ورکرز زہریلی گیس سے دم گھٹنے پر ہلاک ہو گئے۔سیوریج لائن کی صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی کا ملازم شکیل مسیح گٹر میں اترا اور زہریلی گیس سے بے ہوش ہو کر اندر گر گیا۔اسکی مدد کیلئے سہیل مسیح گٹر میں اتراتو وہ بھی بے ہو ش ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے دونوں کو گٹر سے باہر نکالا تاہم دونوں دم توڑ چکے تھے۔