محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

16 جولائی ، 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) محمد حارث کو ڈارون میں ہونے والے محدود اوورز کے میچوں کیلئے پاکستان شاہینزوائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز 4 سے 18 اگست تک ہونیوالے اس دورے میں2ون ڈے میچوں کے علاوہ 9ٹیموں کی ٹاپ اینڈ نامی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔