ٹونی ہیمنگ پی سی بی کے نئے ہیڈ کیوریٹر مقرر، کل لاہور پہنچیں گے

16 جولائی ، 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹونی ہیمنگ کو دو سالہ معاہدے کے تحت نیا ہیڈ کیوریٹر مقرر کردیا ہے۔ ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگ اپنی ذمہ داری سنبھالنے کل بدھ کو لاہور پہنچیں گے۔