سفاکانہ معاہدوں سے پاور پلانٹس عوام کاخون نچوڑرہےہیں،چیئرمین قائمہ کمیٹی

16 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار سینیٹر عبدالقادر نےکہا ہے کہ سفاکانہ معاہدوں سے پاور پلانٹس عوام کاخون نچوڑر ہے ہیں ، بجلی کا بحران اسوقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک بجلی پیدا کرنیوالے پاور پلانٹس کیساتھ ہونیوالے معاہدوں کو نظر ثانی کرتے ہوئے کپیسٹی چارجز کے معاہدوں کو تبدیل کر کے قابل فہم اور قابل برداشت سطح پر نہیں لایا جاتا۔