کرکٹ بہتری کیلئےPCBکےبڑے فیصلے کرسٹن اور گلیسپی سلیکشن کمیٹی میں شامل

16 جولائی ، 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کےکرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے،اپنی زیر صدارت کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹےطویل اجلاس میں کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔ہر کھلاڑی کا ہر3ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا۔کھلاڑی کو لازماً ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔