نویں،دسویں محرم پر 10 اضلاع میں موبائل سروس جزوی معطل ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب

16 جولائی ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)نویں اور دسویں محرم الحرام پر موبائل سروس کہاں بند ہو گی تعین ہوگیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے اکثریتی اضلاع میں موبائل سروس بحال رہے گی۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔ اسی طرح پنجاب کے دس اضلاع میں موبائل سروس صرف جزوی طور پر معطل ہوگی۔