سرگودھا:چارہ کھانے پر لوڈر رکشے کے مالک نے بھینس کی زبان کاٹ دی

16 جولائی ، 2024

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا کے نواح میں لوڈر رکشے سے سبز چارہ کھانے پر رکشے کے مالک نے تیز دھار آلے سے بھینس کی زبان کاٹ دی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کےمحکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں سے بھینس کا طبی معائنہ کرایا جس میں تصدیق کی گئی کہ بھینس کی زبان کاٹ دی گئی ہے جس پر واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔