اسلام آباد ہائیکورٹ ، جسٹس ارباب طاہر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج، جسٹس ارباب محمد طاہر کے خلاف ججو ں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزم میں سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروادی گئی ہے ،شکایت گزار ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے پیر کو سپریم جوڈیشل کونسل پروسیجر آف انکوائری رولزکے تحت دائر کی گئی ۔