حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ کسی جماعت پر پابندی لگائے،شاہد خاقان

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)سیاسی جماعت پاکستان عوام کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ایسے کوئی اختیار نہیں کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگائے، ان میں ہمت ہی نہیں کہ یہ کریں، اِنہوں نے آئین اور قانون نہیں پڑھا، عمران خان بھی اپوزیشن کو بند کرنا چاہتے تھے اور یہ بھی یہی کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ فون ٹیپ کرنے کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے، ایسی کیا عجلت تھی کہ ایک دن میں نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔