صنم جاوید گھر جائے، خاموش رہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رہا کردیا۔اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا۔ اسلام آباد کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔