اسلام آباد( نیوز رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور بڑے بھائی نوازشریف سے 3 روز میں تیسری بار ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ‘تحریک انصاف پرپابندی اور دیگر اقدامات پرعمل درآمدکی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے نوازشریف کو آصف زرداری اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا جبکہ چھانگلہ گلی رہائش گاہ پر ہونے والی مشاورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کو تمام قانونی، آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں کیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینئررہنماؤں کوبھی اعتمادمیں لیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا اور پارلیمنٹ کے اجلاس بھی شیڈول سے قبل بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کراچیپاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اعلیٰ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک بچہ پولیو کا شکار ہو گیا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ...
اسلام آباد نیب ترامیم فیصلہ ،مقدمات ختم ہونیکی افواہیں،پی ٹی آئی کی خوشنما باتیں ،عمران کیخلاف نیا توشہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی منظوری سے نیب...
اسلام آباد عدالتی اصلاحات اور گڈ گورننس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے آئینی اصلاحات کا مسودہ تیار کرلیا...