FBR؛6سینئر عہدیداروں نے نئی پوسٹیں سنبھال لیں

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 6سینئرعہدیداروں نے نئی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ ایف بی آر نے پیر 15جولائی کو اُنکے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔ ان میں پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20کے محمد حارث انصاری‘ سعید اکرم‘ شفقت علی خان نیازی‘ ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 20کے عمر دراز‘ پیر خالد احمد قریشی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن نمبر 1811سی ون 2024ء میں کہا گیا ہے کہ محمد حارث انصاری پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20میں ڈائریکٹر انٹیلی جنس نے ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر کا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن نمبر 11804سی ون 2024ء کے مطابق سعید اکرم نے چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا پشاور کے عہدے سے سبکدوش ہو کر ایف بی آر کے نئے ممبر لیگل اینڈ اکائونٹنگ کسٹمز کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 1812سی ون 2024ء کے مطابق پاکستان کسٹم سروس سکیل نمبر 20کے شفقت علی خان نیازی نے ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹو میشن کسٹمز ڈیجیٹلائزیشن کراچی کا عہدہ 15جولائی 2024ءکو سنبھالا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 1810آئی آر ون 2024 ء کے مطابق بلال حسین ان لینڈ ریونیو سروس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انٹیلی جنس سروس لاہور کا چارج دیکر کمشنر ان لینڈ ریونیو ود ہولڈنگ ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 1809آئی آر ون 2024ء کے مطابق صاحبزادہ عمر ریاض بنیادی سکیل 20ان لینڈ ریونیو سروس نے کمشنر آئی آر زون فائیو آر ٹی او لاہور کا عہدہ خالی کر کے کمشنر آئی آر اپیلز سیالکوٹ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 1714آئی آر ون 2024ء جو 15جولائی کو جاری کیا گیا میں کہا گیا ہے کہ پیر خالد احمد قریشی بنیادی سکیل 20آفیسر آف ان لینڈ ریونیو سروس نے چیف ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کی ذمہ داریاں ملتان میں رہ کر سنبھال لی ہیں۔