اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے اہم تعیناتی کردی ۔احسان صادق کو ڈی جی نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈکاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی تعینات کردیاگیا۔ پولیس سروس گریڈ 21کے احسان صادق کی تعیناتی 3 سال کے لیے کنٹریکٹ پر کی گئی۔ احسان صادق کی بطور ڈی جی تعیناتی کا اطلاق 15 جولائی 2024 سے ہوگا ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ احسان صا دق اس سے قبل ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ مدت ملازمت مکمل کرکے 14 جو لائی کو ریٹائر ہو ئے تھے۔ در یں اثناء وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ انفارمیشن گروپ گریڈ 18کی افسر اور وائس چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلمز سینسرز نریتا فرحان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر امبرین اشفاق کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وفاقی وزارت تعلیم تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں سیکشن افسر وزیراعظم دفتر عباس علی شاہ کی خدمات اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریوینیوز کو واپس کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ہیں۔
کراچیپاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اعلیٰ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک بچہ پولیو کا شکار ہو گیا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ...
اسلام آباد نیب ترامیم فیصلہ ،مقدمات ختم ہونیکی افواہیں،پی ٹی آئی کی خوشنما باتیں ،عمران کیخلاف نیا توشہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی منظوری سے نیب...
اسلام آباد عدالتی اصلاحات اور گڈ گورننس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے آئینی اصلاحات کا مسودہ تیار کرلیا...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عاصم حفیظ نےچیئر مین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئےلیفٹنینٹ جنرل منیر...
پشاورجمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شامل ہونے سے مکمل انکار نہیں کیا ہے۔ ذرائع...
اسلام اآ باد وفاقی کابینہ نےچینی کی برآمد کے لیے مدت میں15روز کی توسیع کردی ہے۔ حکو متی ذرائع کے مطابق چینی...