اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آئندہ پیر22جولائی کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ جنگ کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف اور عدالت عظمیٰ کے حوالے سے فیصلے طویل غوروخوض اور انہیں مشکل سمجھ کر کئے ہیں ان میں ہر معاملہ اسی عدالت کے روبرو پیش ہو گا جس نے حکومتی موقف کی رو سے ماورائے آئین فیصلے دے کر تحریک انصاف کو سہولتیں فراہم کی ہیں ہرچند یہ کہ اکثریتی فیصلے تھے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بانی کو عدلیہ کے کورٹ میں پھینکنے کے لئے ہیں۔ انتظامیہ چاہتی ہے کہ عدلیہ آئندہ اپنے فیصلوں سے آئین کی جانب رجوع کرے ورنہ اسے غیرمعمولی اور ماورائے آئین تدابیر کے لئے مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔ انتظامیہ کی سوچی سمجھی رائے ہے کہ سیاسی امور میں حدت بڑھا کر اس معاشی منزل کو کھوٹا کرنے پر کام ہو رہا ہے جس کے لئے حکمراں اتحاد نے اپنے سیاسی اثاثوں کو دائو پر لگا دیا ہے اور انتظامیہ نے اپنی تمام تر صلاحیتیں معاشی استحکام پر مرکوز کر رکھی ہیں۔ پانچ کے مقابلے میں آٹھ ججوں کے فیصلوں پر نظرثانی کے لئے درخواست حکمراں پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل پروفیسر احسن اقبال کے دستخطوں کی بجائے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی طرف سے دائر کی گئی تاکہ اس سلسلے میں تاخیر رونما نہ ہو۔ پروفیسر احسن اقبال ان دنوں سی پیک کے حوالے سے مذاکرات کے لئے چین کے دورے پر ہیں۔ یہ دورہ ان کی وزارتی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ جمعرات 18جولائی کو طلب کیا جا رہا ہے جس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے اب سیاسی نوعیت کا مکالمہ دوسری جماعتوں سے ہو سکے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ آئین کی دفعہ چھ کے تحت سابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران نیازی اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف ہو گی جن پر عدم اعتماد کی تحریک کے دوران قومی اسمبلی توڑنے کی ناکام سازش کا الزام ہے وہاں سابق وفاقی وزیر قانون اور اطلاعات فواد چوہدری کو بھی اس میں شامل کئے جانے پر غور ہو سکتا ہے جنہوں نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی تھی۔ آئینی ماہرین نے اس اندیشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ عالمی معیار میں 134ویں نمبر پر ہے۔ حالیہ عدالتی فیصلوں کے باعث اس کایہ درجہ مزید نیچے آ سکتا ہے۔ پاکستان میں مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر اس درجہ بندی کے نیچے رہنے کا ایک اہم عامل ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے معیشت کے حوالے سے ہونے والے کاموں کو سیاسی اکھاڑ پچھاڑ سے الگ تھلگ رکھنے کی حکمت عملی پر کاربند رکھنے کے فیصلے پر کاربند رہنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
کراچیپاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اعلیٰ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک بچہ پولیو کا شکار ہو گیا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ...
اسلام آباد نیب ترامیم فیصلہ ،مقدمات ختم ہونیکی افواہیں،پی ٹی آئی کی خوشنما باتیں ،عمران کیخلاف نیا توشہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی منظوری سے نیب...
اسلام آباد عدالتی اصلاحات اور گڈ گورننس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے آئینی اصلاحات کا مسودہ تیار کرلیا...