اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) یوٹیلیٹی سٹورزپر ریلیف کیلئے وزیراعظم کا نیا پیکجECCکو بھیجوا دیا گیا،نئےریلیف پیکج کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پردالوں اور چاول پرسبسڈی میں تین سو فیصد کااضافہ تجویز کردیا گیا-دالوں اور چاول پر فی کلو 75روپے اور گھی کے فی کلو پر مزید 30روپے کا ریلیف دینے کی تجویز ہے-دال چنااورٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی موجودہ پچیس روپےسےبڑھاکر ایک سو روپے اور گھی پرفی کلوسبسڈی سترروپےسے بڑھاکر ایک سو روپےکرنے کی تجویز ہےجبکہ چینی پر بھی فی کلوکےحساب سےسبسڈی بڑھانے کا منصوبہ ہے البتہ آٹے پرسبسڈی کاموجودہ ماڈل برقرار رکھنےکی تجویز ہے-یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نےسمری ای سی سی کی منظوری کے لیے وزارت صنعت وپیداوار کو بھجوادی ۔ حکو متی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم کے نئے ریلیف پیکج کے تحت دال چنا،ٹوٹا چاول، گھی اورچینی پرسبسڈی بڑھاکر شہریوں کو بنیادی اشیاء پرمزید ریلیف دینے کا پلان ہے-تجاویزکی من وعن منظوری پر دال چنا اور ٹوٹا چاول پر سبسڈی کے حساب سےریلیف موجودہ 25 روپے سے بڑھ کر 100 روپے اور گھی پر فی کلو ریلیف موجودہ 70 روپے سے بڑھ کر 100روپے ہوجائے گاجبکہ چینی پر بھی سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہےیعنی وفاقی حکومت سبسڈی کی صورت میں بوجھ بردداشت کرکے شہریوں کو بنیادی اشیاء سستے داموں فروخت کرے گی-یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم کےنئے پیکج کی سمری ای سی سی کی منظوری کے لیے وزارت صنعت وپیداوار کو بھجوادی گئی ہے- وزیراعظم پیکج کےنئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اوروفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یکم اگست سے کرنےکی تجویز ہے-بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم ریلیف پیکج کااطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا،اس لیے جب تک نئےپیکج کا اطلاق نہیں ہوتا،موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھاجائےگا-وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر5بنیادی اشیاء چینی، گھی، آٹا، چاول،دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے-بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پروزیر اعظم اوررمضان پیکج کیلئے65ارب روپےمختص کیے گئے، وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے10ارب روپے مختص کیے گئے،وزیراعظم ریلیف پیکج کے لیے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کےتحت35 ارب روپے مختص کیےگئے تھے۔
کراچیپاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اعلیٰ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک بچہ پولیو کا شکار ہو گیا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ...
اسلام آباد نیب ترامیم فیصلہ ،مقدمات ختم ہونیکی افواہیں،پی ٹی آئی کی خوشنما باتیں ،عمران کیخلاف نیا توشہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی منظوری سے نیب...
اسلام آباد عدالتی اصلاحات اور گڈ گورننس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے آئینی اصلاحات کا مسودہ تیار کرلیا...