اسلام آباد (جنگ نیوز) سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ 4؍ ناموں جسٹس مشیر عالم ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سردار طارق پر غور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19جولائی کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں ایڈہاک ججز کیلئے 4 ناموں پرغور ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام نامزدکردیے جبکہ نامزد ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے کیلئے 17 ججز کا ہونا ضروری ہے۔
کراچیپاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اعلیٰ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک بچہ پولیو کا شکار ہو گیا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ...
اسلام آباد نیب ترامیم فیصلہ ،مقدمات ختم ہونیکی افواہیں،پی ٹی آئی کی خوشنما باتیں ،عمران کیخلاف نیا توشہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی منظوری سے نیب...
اسلام آباد عدالتی اصلاحات اور گڈ گورننس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے آئینی اصلاحات کا مسودہ تیار کرلیا...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عاصم حفیظ نےچیئر مین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئےلیفٹنینٹ جنرل منیر...
پشاورجمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شامل ہونے سے مکمل انکار نہیں کیا ہے۔ ذرائع...
اسلام اآ باد وفاقی کابینہ نےچینی کی برآمد کے لیے مدت میں15روز کی توسیع کردی ہے۔ حکو متی ذرائع کے مطابق چینی...