لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پائیدار مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار کو سمجھنے کا دن ہے۔ نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کیلئے درکار مہارتوں سے روشناس کرنا چاہیے۔انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لیے نوجوانوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ناگزیرہے۔انہو ں نے کہاکہ چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار کرینگے۔ طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مڈل ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹر میڈیٹ ٹیک متعارف کروا رہے ہیں۔ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کے لیے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔
اسلام آباد پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر...
اسلام آباد چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں CPEC کے علاوہ بھی توانائی شعبے میں حصہ ڈالیں،چینی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیب ایکٹ میں کی گئی ترامیم تباہی کا...
لاہو ر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری...
اسلام آباد اسلام آباد اور یروشلم کے درمیان تعلقات کے قیام میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار...
کراچی پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل...
اسلام آ باد ایک خاتون بیو رو کریٹ جنسی ہراسیت کی شکایت لے کر مقام کار پر خواتین کو ہراسیت سے تحفظ دینے کیلئے...
اسلام آباد بھارت نے سابق صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف کی خاندانی جائیداد کو نیلام کردیا ۔پرویز مشرف کی یہ...