ایک ماہ میں دوسرا بڑا اضافہ،پٹرول 9.99،ڈیزل 6.18روپے مزید مہنگا

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ / جنگ نیوز )حکومت نےایک ماہ کے دوران پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں دوسرا بڑا اضافہ کردیا ، پٹرول 9.99روپے اور ڈیزل 6.18روپے مہنگا ہوگیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ۔قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی نئی قیمت 275روپے 60 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہوگئی۔