بانی پی ٹی آئی کیخلاف 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

16 جولائی ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی جلائو گھیرائو کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بانی پی ٹی آئی نے واٹس ایپ ویڈیو کال پر بیان دیتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا،عمران خان نے تمام الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا مجھ پر بے بنیاد الزامات ہیں، میں 9 مئی کو تو وہاں موجود ہی نہیں تھا، میں نے یہ واقعات نہیں کرائے، میرا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں،میرے گھر پر حملہ کیا گیا،میں نے پر امن احتجاج کا کہا تھا۔