لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے معذور افراد کی مالی امداد کے لئے ’’ہمت کارڈ‘‘ کے اجراء کے حوالے سےصوبے بھر میں4 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ معذور افراد کی فیلڈ ویری فیکیشن کا کام شروع کردیا ہے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے معذور افراد کی رجسٹریشن کا سسٹم2022میں شروع کیا گیا تھا۔کوئی بھی معذور شخص اپنا Disabilityسرٹیفکیٹ لینے کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کے معائنے کیلئے نہ صرف آن لائن اپلائی کرسکتا بلکہ آن لائن Appointment date بھی لے سکتا ہے۔ میڈیکل بورڈ معذور شخص کا معائنہ کرکے اس کو باقاعدہ معذوری کا سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کے پاس 2لاکھ 96ہزار معذور افراد کا ڈیٹا موجود تھا لیکن ہمت کارڈ کے لئے حکموت نے درخواستیں مانگیں توگزشتہ دو ماہ کے دوران مزید ایک لاکھ سے زائد معذور افراد نے اپنا ڈیٹا جمع کروایاہے۔ذرائع نے بتایا کہ ’’ہمت کارڈ‘‘ کے ذریعے معذور افراد کو ادائیگی بنک آف پنجاب کے ذریعے کی جائیگی۔ ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال اقبال حسین نے بتایا کہ تجویز دی گئی ہے غریب ترین افراد جن کی ماہانہ آمدنی 23ہزار192 روپے ہے اور جن کی غربت کا سکور 0-26ہے کو ان کی آمدنی کا 10سے15فیصد دینا شروع کر دیا جائے تو اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ یہ بھی تجویز ہے کہ کم از کم دو ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جائیں لیکن بعدازاں یہ فیصلہ ہوا کہ غریب افراد کو سہ ماہی کے7500 روپے ادا کئے جائیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے گزیٹڈ آفیسر معذور افراد کے ریکارڈ کی تصدیق کے لئے فیلڈ میں بھیجے گئے ہیں ان کے موبائلز پر خاص قسم کی ایپلی کیشن بنا کر دی گئی ہے جس سے وہ موقع پرومعذور شخص کی شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت اور بائیومیٹرک تصدیق کرسکیں گے۔ اب تک 8ہزار افراد کی تصدیق کرکے ڈیٹا اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری اقبال حسین نے بتایا وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر ایک نیا Disability Aidsکا پروگرام شروع کررہے ہیں جس کے تحت معذور افراد اور سماعت سے محروم افراد میں 40کروڑ روپے کی وہیل چیئر ز اور آلات سماعت فراہم کئے جائیں گے ۔ ’’ہمت کارڈ‘‘ کے ذریعے معذور غریب افراد کی مدد کے لئے 2 ارب روپے کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آ باد چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت سنٹرل سلیکشن بورڈ کی کاروائی جمعہ کو آخری اورچوتھے...
انصار عباسی اسلام آباد : پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کیخلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا...
کراچی امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
اسلام آبادپاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ...
اسلام آبادایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ اس نے تاجر دوست اسکیم کے تحت خوردہ فروشوں، تھوک فروشوں...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف نے جمعہ کے روز پہلے جائزہ مذاکرات مکمل کر لیے ہیں، کامیاب مذاکرات سے...