لاہور (خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پائیدار مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار کو سمجھنے کا دن ہے۔نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کے لیے درکار مہارتوں سے روشناس کرنا چاہیے۔انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لیے نوجوانوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ناگزیرہے۔انہو ں نے کہاکہ چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار کرینگے۔ طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مڈل ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹر میڈیٹ ٹیک متعارف کروا رہے ہیں۔ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کے لیے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...
اسلام آبادپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کےسابق مرکزی چیئرمین اورپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب کےچیئرمین...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جمہوریہ چیک وزیر اعظم مئی میںپاکستان کا دورہ کریں گے ،صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
کراچی وفاقی وزیر مذہبی امورسر دار محمد یوسف نے کہا ہے کہ علماء کو شہید کرنا ایک دہشت گردی ہے، پاکستان کو...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ معاملہ فہمی اور ملکی مفاد میں وضع کی جانے والی...
کراچی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق وزیر اعظم عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے...