حکومت نے PTI کے حوالے سے فیصلے غوروخوض اورمشکل سمجھ کرکئے

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آئندہ پیر22جولائی کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ جنگ کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف اور عدالت عظمیٰ کے حوالے سے فیصلے طویل غوروخوض اور انہیں مشکل سمجھ کر کئے ہیں ان میں ہر معاملہ اسی عدالت کے روبرو پیش ہو گا جس نے حکومتی موقف کی رو سے ماورائے آئین فیصلے دے کر تحریک انصاف کو سہولتیں فراہم کی ہیں ہرچند یہ کہ اکثریتی فیصلے تھے۔