کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نو بال اور مایوس کن ہے، ہمیں حکومت کے ارادوں کا علم تھا، حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فل بنچ کے فیصلے کی توہین ہے، عمران خان قانون کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے آخری بال تک کھیلے گا، یہ فارم 45اور مخصوص نشستوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سائفر کا کیس ہائیکورٹ سے ختم ہوگیا اس پر کہاں کی پابندی بنتی ہے،محرم کے بعد 27جولائی کو پی ٹی آئی کا بہت بڑا جلسہ ہوگا،حکومت کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر کریں گے۔وہ جیوکے پروگرام’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ کسی پارٹی پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں یہ انتقامی جذبہ ہے، یہ آج پابندی لگارہے ہیں کل ان پر پابندی لگی تو کیا کریں گے، پابندی سے پارٹی ختم نہیں ہوتی لوگوں کی ہمدردیاں بڑھ جاتی ہیں ۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...