پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویز، پی پی رہنمائوں کے مختلف بیانات

16 جولائی ، 2024

کراچی، اسلام آباد ( جنگ نیوز،آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی تجویز کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے مختلف بیانات آرہے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا،رضا ربانی نے کہا سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام ہمیشہ ناکام رہا ہے، شرجیل میمن نے پابندی کے حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صورتحال کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہیں، فرحت اللہ بابرنے کہا سیاسی جماعت پر پابندی کی بات فضول ہے۔