گریڈ 19میں ترقی کے خواہش مند وفاقی و صو بائی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ( ایم سی ایم سی )کیلئے مختلف سروسزگروپس اور صو بوں کے 173 افسر نامزد کردیے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا۔کورس 19 اگست سے 25 اکتوبر 2024 تک منعقد ہو گا۔کورس بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا۔