احسان صادق DGاینٹی منی لانڈرنگ /کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی تعینات

16 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف نے اہم تعیناتی کردی ۔احسان صادق کو ڈی جی نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈکاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی تعینات کردیاگیا۔ پولیس سروس گریڈ 21کے احسان صادق کی تعیناتی 3 سال کے لیے کنٹریکٹ پر کی گئی۔ احسان صادق کی بطور ڈی جی تعیناتی کا اطلاق 15 جولائی 2024 سے ہوگا ۔