ایک ماہ میں دوسرا بڑا اضافہ، پٹرول 9.99، ڈیزل 6.18 روپے مزید مہنگا

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ / جنگ نیوز ) حکومت نےایک ماہ کے دوران پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں دوسرا بڑا اضافہ کردیا ، پٹرول 9.99روپے اور ڈیزل 6.18روپے مہنگا ہوگیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ۔ یاد رہے کہ 30 جون کو وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا اعلان کیا تھا۔