اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 6 سینئرعہدیداروں نے نئی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ ایف بی آر نے پیر 15 جولائی کو اُنکے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔ ان میں پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20کے محمد حارث انصاری‘ سعید اکرم‘ شفقت علی خان نیازی‘ ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل 20کے عمر دراز‘ پیر خالد احمد قریشی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن نمبر 1811سی ون 2024ء میں کہا گیا ہے کہ محمد حارث انصاری پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20میں ڈائریکٹر انٹیلی جنس نے ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر کا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن نمبر 11804سی ون 2024ء کے مطابق سعید اکرم نے چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا پشاور کے عہدے سے سبکدوش ہو کر ایف بی آر کے نئے ممبر لیگل اینڈ اکائونٹنگ کسٹمز کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 1812سی ون 2024ء کے مطابق پاکستان کسٹم سروس سکیل نمبر 20کے شفقت علی خان نیازی نے ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹو میشن کسٹمز ڈیجیٹلائزیشن کراچی کا عہدہ 15جولائی 2024ءکو سنبھالا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 1810آئی آر ون 2024ء کے مطابق بلال حسین ان لینڈ ریونیو سروس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انٹیلی جنس سروس لاہور کا چارج دیکر کمشنر ان لینڈ ریونیو ود ہولڈنگ ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
کراچیامریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کےبحران کاحل مزیدفوجی آپریشن میں نہیں...
لاہور افغانوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
ڈھاکہبنگلہ دیش میں فوجی افسران کو امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ فیضان عثمان کی بازیابی اور اغوا کاروں کیخلاف...
کراچی ایف آئی اے امیگریشن کراچی نےمبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ملزم کو...
پشاورخیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی علی امین...
نیو یارک پاکستانی امریکن تنظیم “ پاکستانی-امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” جو ‘PAKPAC’کے نامُ سے بھی پہچان رکھتی...
اسلام آبادوفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت مسٹر الیکسی...