وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑھتے گندم نرخ میں 3سو فی من کمی کر ا دی

16 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز حکومت کی عوام دوست حکمت عملی رنگ لانے لگی اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑھتے گندم نرخ میں 3سو فی من کمی کر ا دی اس کا فائدہ پورے پنجاب کے کروڑوں عوام کو پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی تین روزہ ملک گیر ہڑتال دس روز کیلئے موخر کرانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو انشمندانہ پالیسی اختیار کی اسکے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں دیسی گندم کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے پیر 15جولائی کو کم ہو گئیں۔ ملک گیر ہڑتال سے پہلے فلور ملز مالکان کو چونتیس سو روپے فی چالیس کلو گرام کے ریٹ پر بھی دیسی گندم شمالی اور وسطی پنجاب میں دستیاب نہ تھی لیکن 15جولائی کو اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 31سو روپے فی چالیس کلو گرام تک نیچے آ گئے ہیں۔