اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا اعلان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایکس پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد مشتاق یوسفی مرحوم بہت یاد آئے۔ کچھ دوستوں کی وجہ سے ان سے ایک نیازمندی تھی اور کراچی میں ہر چند ماہ بعد کھچڑی کی دعوت پر ضرور ملاقات ہوتی تھی۔ وہ اپنے ایک دوست مرزا سے کہتے تھے کہ ”میاں تم باتیں تو آدمیوں جیسی کرتے ہو لیکن جذبات تمہارے گھوڑے جیسے ہیں“۔ عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اس میں عقل کا ذکر نہیں ہے ورنہ وہ کسی اور جانور سے بھی تشبیہ دے سکتے تھے۔
کراچی ترقی پذیر ممالک کی طرح ہی امریکا میں بھی میڈیا آزادی، کارپوریٹ مفادات، اور سیاسی دباؤ کے درمیان...
اسلام آباد اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے، 13افسران نے نئے عہدے سنبھال لیے وفاقی بورڈ آف ریونیو ، حکومت...
جدہ/کراچی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی...
اسلام آباد وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ اور بلوچستان میں 2کھرب 33ارب 94کروڑ 72لاکھ روپے کی لاگت سے 24 ڈیم منصوبوں...
واشنگٹنپاؤنڈ سٹرلنگ نے منگل کو ڈالر کے مقابلے میں تازہ ترین 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاکیونکہ امریکی...
کراچیکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی، جن میں...
اسلام ابادافغانستان میں شاہی خاندان سے تعلق کا پس منظر رکھنے والی خاتون میری کبیر سراج نئی امریکی سفارتکار،...
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ہورہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں...