ایچ آر سی پی کی تحریک انصاف پر پابندی کے اعلان کی مذمت

16 جولائی ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پر پابندی کے اعلان کی مذمت کردی۔ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے فوری واپس لیا جائے۔تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اقدام آرٹیکل 17 کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور مخصوص نشستیں ملنےکے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن چکی ۔پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے ایچ آر سی پی حیران ہے۔سپریم کورٹ نےمتفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور اس طرح کے اقدام سے سیاسی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے۔