کوپا امریکا، فائنل میں ارجنٹینا نے کولمبیا کو ہرادیا،میسی زخمی،روپڑے

16 جولائی ، 2024

فلوریڈا (ٹی وی رپورٹ)کوپا امریکا فٹبال کے فائنل میں لورٹیزو مارٹنز کے فیصلہ کن گول کی بدولت ارجینٹینا نے کولمبیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ارجیٹینا کے کپتان میسی انجری کے باعث پورا میچ نہ کھیل سکے، جس پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے بینچ پر بیٹھے روتے رہے، مگر ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی ان کا افسوس جشن میں تبدیل ہوگیا۔میامی گارڈنز ، فلوریڈا میں ارجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان کوپا امریکا کا فائنل دیکھنے کے بڑی تعداد میں تماشائی ہارڈ روک اسٹیڈیم پہنچے ،میچ شروع ہونے سے پہلے کچھ تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں بغیرٹکٹ گھسنے اور سیکورٹی گیٹس توڑنے کی کوشش کی ، افراتفری کی وجہ سے میچ کاٹائم تین بار تبدیل کرنا پڑا ، کئی کھلاڑیوں کی فیملیز بھی اسٹیڈیم کے اندر نہ پہنچ سکیں ۔ پولیس نے کسی طرح گیٹس بند کیے اورصرف ایک گیٹ سے انٹری کی اجازت دی گئی، کچھ دیربعد صورتحال پر قابو پایا گیا۔ کوپا فائنل ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں ارجنٹینا نے کامیابی حاصل کی۔