اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف نے اہم تعیناتی کردی ۔احسان صادق کو ڈی جی نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈکاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرارزم اتھارٹی تعینات کردیاگیا۔ پولیس سروس گریڈ 21کے احسان صادق کی تعیناتی 3 سال کے لیے کنٹریکٹ پر کی گئی۔ احسان صادق کی بطور ڈی جی تعیناتی کا اطلاق 15 جولائی 2024 سے ہوگا ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ احسان صا دق اس سے قبل ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ مدت ملازمت مکمل کرکے 14 جو لائی کو ریٹائر ہو ئے تھے۔دریں اثنا ء صدر مملکت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ21 کے ریٹائرڈ افسر اختر منیر کو دو سال کے کنٹر یکٹ پر پر یس سیکر ٹری مقرر کرنے کی منظو ری دی ہے۔ وہ اس سے قبل بھی بطو ر ریگولر افسر اسی عہدے پر فائز تھے۔ در یں اثناء وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کی افسر اور وائس چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلمز سینسرز نریتا فرحان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر امبرین اشفاق کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وفاقی وزارت تعلیم تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں سیکشن افسر وزیراعظم دفتر عباس علی شاہ کی خدمات اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریوینیوز کو واپس کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ہیں۔
کراچیامریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کےبحران کاحل مزیدفوجی آپریشن میں نہیں...
لاہور افغانوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ادارہ کے...
ڈھاکہبنگلہ دیش میں فوجی افسران کو امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ فیضان عثمان کی بازیابی اور اغوا کاروں کیخلاف...
کراچی ایف آئی اے امیگریشن کراچی نےمبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ملزم کو...
پشاورخیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی علی امین...
نیو یارک پاکستانی امریکن تنظیم “ پاکستانی-امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” جو ‘PAKPAC’کے نامُ سے بھی پہچان رکھتی...
اسلام آبادوفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت مسٹر الیکسی...